اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عربی ذرائع کے مطابق، شیکاگو ميں ہتھیاروں سے تشدد میں اضافے پر تشویش اس بات کا باعث بنی ہے کہ خفیہ طور پرہتھیاروں کے رکھنے اور اپنے دفاع کے لئے ہتھیاروں کے صحیح استعمال کے لئے کلاسیں تشکیل دی جائیں۔ شیکاگو، ان شہروں میں سے ہے جہاں ہتھیاروں سے تشدد بہت زیادہ انجام پاتاہے اور ہر سال سینکڑوں افراد اس شہر میں قتل کردیئے جاتے ہيں۔ گذشتہ اتوار کو شیکاگو میں فائرنگ کے 45 واقعات رونما ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲